وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سول ہسپتال کوئٹہ میں سی ٹی اسکین مشین تنصیب کے بعد فعال کردی گئی
کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت اور فنڈز کے اجرا سے سول ہسپتال کوئٹہ میں سی ٹی اسکین مشین تنصیب کے بعد فعال کردی گئی ہے صوبائی حکومت نے سول ہسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کو بہتر کرنے کے لئے ڈھائی کروڑ روپے فوری طور پر جاری کر دیئے ہیں جبکہ سول ہسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ایم آر آئی مشین کی تنصیب کے لئے بھی حکومت نے 250 ملین روپے جاری کردیئے ہیں جس سے پروکیورمنٹ کا عمل شروع ہوچکا ہے وزیراعلیٰ کی خصوصی دلچسپی سے سول ہسپتال کوئٹہ میں سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی سمیت دیگر سروسز کے آغاز سے تشخیص کے عمل میں انقلابی بہتری آئے گی اور عوام کو صحت کی بہتر سہولتیں میسر آئیں گی عوامی اور سماجی حلقوں نے سول اسپتال کی بہتر ی کے اقدامات پر وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
Load/Hide Comments


