ڈی سی گوادر کاگوادر حق دو تحریک کے احتجاجی کیمپ کا دورہ

گوادر (انتخاب نیوز)ڈپٹی کمشنر گوادر کی حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن سے دھرنے کے مقام پر قائم خیمہ میں حال احوالی ملاقات،ضلع گوادر میں بہتری کے لئے کام کریں گے کوشش ہوگی کہ کسی شہری کو ضلعی انتظامیہ کی وجہ سے پریشانی کا سامنا نہ ہو،ڈی سی آفس ہر شہری کے لئے کھلا ہے ہر کسی کو سننا جائے گا ڈپٹی کمشنر عوام کا نمائندہ ہے،شہریوں اور معززین کے تعاون سے کام کا آغاز کریں گے ضلعی انتظامیہ گوادر کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوشش کریگی،دھرنے کے شرکاء کے مطالبات پر صوبائی سطح پر کام جاری ہے انشاللہّٰ ضلع گوادر کے عوام کو جلد اچھی خبر سننے کو ملے گی،بعد ازاں مولانا ہدایت الرحمن نے ڈپٹی کمشنر گوادر کا چارج سھنبالنے پر جمیل احمد بلوچ کو مبارکباد دی،انہوں نے کہا کہ خوشی ہوئی کہ ضلع کا سربراہ سب سے پہلے سترہ روز سے دھرنے میں بیٹھے شرکاء سے ملنے آئے،امید رکھیں گے کہ ڈی سی آفس میں عام آدمی کو بھی ایم پی اے کے جتنا سنا جائے گا،ڈپٹی کمشنر آفس عوامی آفس میں تبدیل ہوگا تو عوام کے مسائل حل ہونگے،ہمیں عمارتوں سے زیادہ انسانوں کو اہمیت دینی ہوگی تو مسائل حل کی جانب جائیں گے،اچھے کاموں کی تعریف کریں گے جو کام عوامی مفاد کے خلاف ہوگا نشاندہی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں