حکومت اور ہدایت الرحمان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا رؤانڈ جاری
گوادر(انتخاب نیوز) حکومت اور ہدایت الرحمان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا رؤانڈ جاری، تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ایک اور وفد دھرنے گاہ پہنچ چکی ہے جس میں صوبائی وزیر ظہور بلیدی، لالا رشید، ڈی جی فشریز، ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی گوادر سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔ حکومت اور ہدایت الرحمان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا راؤنڈ ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی حکومت اور دھرنے کے شرکاء کے درمیان دو مذاکرات ہو چکے ہیں جس کے بعد حکومت کی جانب سے چار ڈیمانڈ پر عملدرآمد کی نوٹیفیکشن بھی جاری کیے گیے ہیں۔ مگر ہدایت الرحمان کی جانب سے دھرنے کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور کل اعلان کیا تھا کہ بلوچستان کے اہم شاہراہوں کو بند کر دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں گزشتہ دنوں خواتین کی جانب سے ایک بڑی ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔ ظہور بلیدی نے ہدایت الرحمان کے مطالبات کو عوامی اور جائز مطالبات کہہ دیا تھا اور ان پر عملد ر آمد کے عزم کا بھی اظہار کیا تھا۔ ظہور بلیدی نے مولانا ہدایت الرحمان سے مطالبات کے مکمل عمل درآمد کیلئے وقت مانگا تھا۔ اب تک دھرنے کا شرکاء اور مولانا ہدایت الرحمان کی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے مطئین نہیں رہے ہیں۔


