سپنی روڈ دھماکے میں بی ایل اے ملوث ہے، سی ٹی ڈی
کوئٹہ:سی ٹی ڈی بلوچستان کے ترجمان کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات تقریبا 8:45 پر کوئٹہ شہر میں سپینی روڈ پر پولیس موبائل کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کر لی ہے شواہد سے بھی ان کا دعوی قابل اعتبار لگتا ہے بی ایل اے ہی بلوچستان کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے خدمات انجام دینے والے پولیس افسران کے خلاف اس گھناؤنے جرم کی ذمہ دار ہے سی ٹی ڈی کی ٹیمیں ان دہشت گردوں کا شہر ی مراکز اور پہاڑوں میں پیچھا کرکے ان کے ٹھکانے تک پہنچے گی اور انھیں قانون کے شکنجے میں لیکر ان کے خلاف ان کے جرائم کے مطابق مقدمہ چلایا جائے گا ترجمان نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ بلوچستان پولیس عوام کی حفاظت کے لیے ہر طرح کی قربانی دیتی رہے گی۔


