نواز شریف باہر بیٹھ کر را اور موساد سے رابطے میں ہے، غلام سرور

ٹیکسلا:وفاقی وزیر برائے سول ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا کہ (ن)لیگکا منشور سیاست میں آکر پیسہ بنانا ہے، نواز شریف باہر بیٹھ کر را اور موساد سے رابطے میں ہے اور ملکی اداروں کے خلاف کام کر رہا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کو واہ کینٹ میں جی ٹی روڈ تا سیمنٹ فیکٹری 3کلومیٹر روڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)اس علاقے سے 6مرتبہ منتخب ہوئی لیکن علاقے کی ترقی کا نہ سوچا،(ن) لیگ اوپر سے نیچے تک دو نمبروں کا ٹولہ ہے، ان کا مقصد ملک کو لوٹنا ہے عوام کی خدمت نہیں، ن لیگ نے 35سال کی حکومت میں صرف عوام کو لوٹا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں