بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 4 نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ:بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 4 نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک متا ثرہ افراد کی تعداد 33536 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے7اضلا ع سے کوروناوائرس کے521ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ170افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے شکار 4مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہو نے والوں کی تعداد 33131ہو گئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد42ہے جن میں سے4ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے2افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے،رپوٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کی شرع0.78فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے363اموات ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں