ارسلان محسود قتل، سابق ایس ایچ او اعظم گوپانگ گرفتار

کراچی:ارسلان محسود قتل کیس میں نامزد سابق ایس ایچ او اعظم گوپانگ کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب کے مطابق ارسلان محسود کے قتل کے بعد ملنے والے اسلحہ کا مقدمہ اعظم گوپانگ کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

ارسلان محسود کو اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر میں پولیس اہلکار توحید اور اس کے ساتھی عمیر نے قتل کیا تھا، ملزمان نے واقعے کو پولیس مقابلے کا رنگ دینے کے لیے طالب علم ارسلان سے اسلحہ ملنے کا دعویٰ کیا تھا۔یاد رہے کہ پولیس توحید اور اس کے دوست عمیر کو پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے اور ڈی آئی جی ویسٹ نے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی جا چکی تھی جبکہ ایس ایچ او اورنگی اعظم گوپانگ کو معطل کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں