سول ہسپتال کی 2 لیڈی ڈاکٹرز اور سردارمصطفیٰ ترین کے خاندان سمیت 11 افراد کورونا وائرس کا شکار

کوئٹہ: سول ہسپتال گائنی لیبر روم کی 2 لیڈی ڈاکٹرز اور سابق صوبائی وزیرسردارمصطفیٰ خان ترین کے خاندان سمیت 11 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے محکمہ صحت بلوچستان کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سابق صوبائی وزیر سردار مصطفیٰ خان ترین کورونا وائرس و دیگر امراض کے شکار ہوئے تھے جنہیں سول ہسپتال آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا جو اپنی جان کی بازی ہار گئے تھے ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیم گزشتہ شب سردار مصطفیٰ خان ترین کے گھر گئے خاندان کے افراد 12 افراد کے سیمپل لئے جن میں سے 3 بچے 3 خواتین اور 3 مردوں میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کو اپنے ہی گھر میں آئسولیٹ کر دیا جبکہ 3 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ذرائع کے مطابق سول ہسپتال گائنی لیبر روم میں دو لیڈی ڈاکٹرز بھی کورونا وائرس کی شکار ہوئی ہیں گزشتہ شب مستونگ کے رہائشی مریض کی طبیعت خراب ہونے پر سول ہسپتال گائنی لیبر روم لایا گیا لیبر روم میں موجود لیڈی ڈاکٹرز اس وباء کا شکا ر ہوگئیں لیبر روم کی متاثرہ لیڈی ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ حفاظتی کٹس نہ ہونے کے باعث ہم نے مستونگ سے آنے والی مریضہ جس کا ڈلیوری کیس تھا ہم اس کا مریض کا علاج کرتے ہوئے خود کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں حکومت خدارا سول ہسپتال کے گائنی لیبر روم میں حفاظتی سامان بھیجے تاکہ دوسرے ڈاکٹرز سمیت تمام اسٹاف اس وباء سے بچ سکیں انہوں نے کہا کہ میں اور پی جی نے اپنے آپ کو اپنے گھر میں ہی آئسولیٹ کردیا ہے۔


