اوتھل، شہر میں چور سرگرم، انتظامیہ بے بس
اوتھل:اوتھل میں موٹر سائیکل چور گروہ سرگرم، لسبیلہ یونیورسٹی کے ملازم عاطف صمد رونجھو کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، اوتھل پولیس چوروں کے سامنے بے بس ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ یونیورسٹی کے ملازم عاطف صمد رونجھو لسبیلہ یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک کے باہر اپنی موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر گئے اور کچھ دیر بعد واپس آئے تو نامعلوم چور انکی موٹر سائیکل 2019ماڈل، انجن نمبر B161810لے کر فرار ہوگئے واضح رہے کہ اوتھل میں کچھ عرصہ سے موٹر سائیکل چور گروہ سرگرم ہے اور کئی لوگ اپنی موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے ہیں لیکن اوتھل پولیس موٹر سائیکل چوروں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے لسبیلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر اوتھل کا پولیس تھانہ کئی عرصے سے مستقل SHOسے محروم ہے اور ایک نومشق سب انسپکٹر کو عرصہ دراز سے ایڈیشنل SHOکا چارج دیا گیا ہے جسکی اوتھل شہر میں کوئی کارکردگی دکھائی نہیں دے رہی جبکہ کچھ عرصہ قبل تعینات ہونے والے ایس ایس پی لسبیلہ کی کارکردگی بھی نظر نہیں آرہی عوامی حلقوں نے پولیس کے ارباب بست و کشاد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضلعی اوتھل ہیڈ کوارٹر اوتھل میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لیکر اوتھل تھانے میں کسی ایماندار اور تجربہ کار ایس ایچ او کو تعینات کریں۔


