جمہوریت ہمارے اکابرین کی صبر آزما جدوجہد کے نتیجے میں ملی، اے این پی

کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماں نے کہاہے کہ ملک میں کمزور سہی جمہوریت ہمارے اکابرین کی صبر آزماجدوجہدکے نتیجے میں ملاہیزورآور بالادست قوتوں سے جنگ پشتونوں سمیت محکوم اقوام کے غضب شدہ حقوق کے حصول تک جاری رہے گی صوبے کے وسائل دسترس میں آجاتے تو یہ صوبہ اس قابل ہو جائیگا کہ باقی ماندہ پاکستان کوقرضہ دے سکیں 20اور21جنوری کوکوئٹہ اورہرنائی میں فخرافغان رئیس الاحرارباچاخان رہبر تحریک قائد جمہوریت خان عبدالولی خان کی 16ویں کی برسی اس میں مرکزی سنئیر نائب صدر امیرحیدرخان ہوتی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین سمیت مرکزی صوبائی قائدین کی شرکت انتہائی اہمیت کاحامل رہیگالہذاکارکن اورذمہ داران بھرپورتیاریاں جاری رکھیں ان خیالات کااظہارعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکاضلعی صدرجمال الدین رشتیاصوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ کاکڑ اراکین صوبائی مجلس عاملہ انجینئررسد خان کاکڑضلعی جنرل سیکرٹری نذرعلی پیرعلی زئی ملک حکیم کاکڑ نائب صدرثنااللہ کاکڑمحمدزمان جوائنٹ سیکرٹری صحبت خان بینش سکندرایڈوکیٹ پریس سیکرٹری اخلاق بازئی فنانس محمد زمان لیبرسیکرٹری ندیم کاسی کلچر سیکرٹری عبدالعزیزکاکڑسالار حبیب ننگیال رازق سربازاکبر ناخیل حاجی صمدبیٹھنی نورمحمد لالامحمد شاہ یونس شاہ نینواکلی شہیدجیلانی خان یونٹ،شبی خیل،ناخیل اباد،ترین شہرزلم یونٹ،لیبرکالونی کرسچن کالونی کے تنظیمی دوروں کے دوران کیامقررین نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی ہی پشتونوں کی نمائندہ قومی سیاسی جمہوری جماعت ہے صد سالہ جہد کے دوران قیدوبندجلاوطنی شہادتیں اس کاراستہ نہ روک سکا بلکہ تحریک کیلئے باعث قوت بناآج ہم باچاخان اور ولی خان کی برسی ایسے حالات میں منانے رہے ہیں جب پشتون افغان وطن میں انتہاپسندی اور دہشت گردی کے سائیمنڈلارہے ہیں اس کیلئے ضروری ہے کہ باچاخان کے افکاراورنظریات کوگھر گھر پہنچایاجائے مقررین نے کہاکہ 20اور21جنوری کوکوئٹہ اورہرنائی میں منعقدہ جلسوں میں بھرپور شرکت کویقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں