سوشل میڈیا نے نوجوانوں کو ذہنی طورپر بیمار کر دیا ہے، زمرک اچکزئی

کوئٹہ:صوبائی وزیر خوراک انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہاہے کہ سوشل میڈیا نے نوجوانوں کو ذہنی طور پر بیمار کردیاہے کھیل کے بغیر معاشرہ ناممکن ہے،ہمیں اپنے قومی ہیروز کو بیٹھا کر ان کی مشاورت سے ایسا لائحہ طے کرناہوگا جس سے ہم کھیل کوفروغ دیکر اپنی آنیو الی مستقبل کو سنوار سکیں ہمارے نوجوان منشیات کی لعنت میں مبتلا ہورہے ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان ڈائمنڈ جوبلی بلوچستان سپورٹس ایوارڈز کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کی نائب صدر ورکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ، بابائے سپورٹس عطاء محمد،ملک امین اللہ کاکڑ ودیگر بھی موجود تھے۔انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ عطا محمد بابائے سپورٹس بلوچستان کی بجائے میں انہیں بابائے سپورٹس پاکستان کہنا غلط نہ ہوگا اپنے قومی ہیروز جو ملک و قوم کی خدمت کرتے ہیں کھیل کے دوران جو اہمیت دی جاتی ہے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ اہمیت نہیں دی جاتی جو افسوسناک ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے قومی ہیروز دوسروں سے مدد مانگتے ہوئے بھی دیکھا ہے یہ انتہائی تشویشناک ہے ترقی یافتہ ممالک اپنے ہیروز جو ہر طرح کے مراعات سے نوازتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں اس کا الٹ ہو رہاہے آج سوشل میڈیا نے نوجوانوں کو ذہنی طور پر بیمار کردیاہے کھیل ہمیں تندرست و توانا معاشرے کی تشکیل میں مدد دیتا ہے کھیل کے بغیر معاشرہ نامکمل ہوگا کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کی ضرورت ہے کھیل میں ہم پیچھے دنیا آگے جا رہی ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے نوجوان مختلف برائیوں میں ملوث ہیں انہیں اس برائی سے نکالنے کیلئے کھیل کے فروغ کی ضرورت ہے۔ قومی ہیروز کو بیٹھائیں اور مشاورت کرے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں کس طرح آگے لے جا سکتے ہیں ایسے کھلاڑی موجود ہیں کہ وہ بین الاقوامی سطح پر بلوچستان و پاکستان کا نام روشن کریں گے شاہینہ کاکڑ نے قومی ہیروز کے پروگرام میں شرکت کرکے ہمارے حوصلے بلند کی ہے حکومت بلوچستان ایک مشاورتی اجلاس طلب کرے اور اپنے نوجوانوں کو سماجی برائیوں سے نکالنے کیلئے مشاورت کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں