ریکوڈک سمیت تمام وسائل بلوچستان کے لوگوں کا ہے، غلط استعمال کی اجازت نہیں دینگے، قدوس بزنجو

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ ریکوڈک سمیت تمام وسائل بلوچستان کے لوگوں کا ہے وسائل کے غلط استعمال کی اجازت کسی کو نہیں دینگے،سی پیک سمیت دیگر اہم مسائل پرکسی کو ایوان کو اعتماد میں لینے کی توفیق نہیں ہوئی ہم نے بی این پی،اے این پی،پشتونخوامیپ سمیت تمام دیگر جماعتوں کے ارکان کو ان کیمرہ بریفنگ دی،بلوچستان کے وسائل یہاں کے باسیوں کیلئے استعمال ہونگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہوراحمدبلیدی ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت بنانے میں سپورٹ نہیں کیا بلوچستان کے تمام نمائندوں کو ریکوڈک سے متعلق بریفنگ دیدی۔پہلے والی صورتحال اور بعد والی صورتحال واضح کردی یہاں قوم پرست جماعتوں کی حکومت بھی آئی ہے ایسے مسائل پر کسی نے ہاؤس کو کوئی ان کیمرہ بریفنگ نہیں دیا کوئی بھی چیز نہیں چھپایا اسمبلی میں بی این پی،پشتونخوامیپ،اے این پی سمیت دیگر کے ارکان اسمبلی موجود تھے میں نے خود ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کو 2مرتبہ فون کیا نواب اسلم رئیسانی نہیں آئے تھے ہم اس کے گھر گئے اور انہیں تفصیل سے آگاہ کیا یہ بلوچستان کے وسائل ہیں جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا اور نہ ہی بلوچستان کے وسائل کے غلط استعمال کی اجازت دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں