نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن میں ٹیلیفونک رابطہ

رائیونڈ: نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن میں ٹیلیفونک رابطہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلیے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور سربراہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمن میں رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں کے مابین ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء ایم پی اے مرزا جاوید ن لیگیوں کی معلاقات کے دوران آن لائن سے گفتگو میں کر رہے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ ہونے والے ٹیلیفونک رابطہ میں دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ کے اندر رہ کر حکومت کو ٹف ٹائم دینے پراتفاق کیا جبکہ مہنگائی کے طوفان کا پیش خیمہ منی بجٹ کی منظوری روکنے سے متعلق بھی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی،نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان 23 مارچ کے مہنگائی مارچ ک سے متعلق تیاریوں پر بھی گفتگو ہوئی،جبکہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف کو حکومتی اتحادیوں سے منی بجٹ کی حمایت نہ کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے ٹاسک سونپنے پراتفاق ہوا،نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو خیبرپختونخوا میں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بہترین کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں