پاکستان میں کورونا کا پانچواں کیس، گلگت کی خاتون میں وائرس کی تصدیق
گلگت بلتستان:کراچی اور اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان سے بھی کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آگیا جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے اس سے قبل ملک میں کراچی اور اسلام آباد سے کورونا وائرس کے 2،2 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے اور متاثرہ افراد زیر علاج ہیں اس بات کی تصدیق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے گلگت سے پانچویں کورونا وائرس کے کیس کی تصدیق کردی ہیڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق پانچویں مریض کا تعلق وفاقی علاقے سے ہے، مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کا علاج ہو رہا ہے۔
Load/Hide Comments