اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی خواتین ایم این ایز کی اہلیت کیخلاف درخواستیں مسترد
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی رہنما ؤں ملیکہ بخاری، تاشفین صفدر اور کنول شوزب کی نااہلی کی درخواستیں مسترد کر دیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ تاشفین صفدر پر کاغذات نامزدگی میں دوہری شہریت سے متعلق حقائق چھپانے کا الزام تھا، ملائکہ بخاری پر کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت دوہری شہریت نہ چھوڑنے کا الزام تھا جبکہ کنول شوزب پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے ووٹ منتقلی سے متعلق غلط بیانی کا الزام تھا۔
Load/Hide Comments