عوام پر مظالم ڈھانے والے جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر واسپیکر صوبائی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ عوام پر مظالم ڈھانے والے جلد اپنے انجام کوپہنچیں گے،مہنگائی،بے روزگاری اور لاقانونیت نے حکمرانوں کے دعوؤں کی کھلی کھول دی ہے، الیکشن سے قبل شہد اور دودھ کی نہریں بہانے والے ایماندار ٹولے نے ملک پر علی بابا اور 40چوروں کی طرح قبضہ کرکے سب اچھا ہے کی رٹ لگائے بیٹھے ہیں سردار یعقوب خان ناصر مسلم لیگ(ن) کااہم اثاثہ ہے ہم ان کی رہنمائی اور مشاورت سے پارٹی کو منظم وفعال بنائیں گے،لورالائی میں تنظیمی عہدیداروں کی بہتر کارکردگی سے پارٹی فعال ومنظم ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن)لورالائی کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی صدر نے لورالائی میں پارٹی کی فعال ومنظم ہونے پر عہدیداروں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سردار یعقوب خان ناصر مسلم لیگ(ن) کااہم اثاثہ ہے ہم ان کی رہنمائی اور مشاورت سے پارٹی کو منظم وفعال بنائیں گے،ژوب ڈویژن میں بڑے پیمانے پر لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہیں تمام کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری جاری رکھیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے سلیکٹڈ وزیراعظم عمران صاحب کے پاست وقت کم ہے عوام پر ظلم ڈھانے والے جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے،ملک کا وزیراعظم آٹا، بجلی، گیس، دوائی چور ہو تو کس سے شکوہ کیاجاسکتاہے الیکشن سے قبل شہد اور دودھ کی نہریں بہانے والے ایماندار ٹولے نے ملک پر علی بابا اور 40چوروں کی طرح قبضہ کرکے سب اچھا ہے کی رٹ لگائے بیٹھے ہیں،دوسروں کو چور اور ڈاکو کے الزامات دینے والے ایماندار اعظم صاحب کے 8سال سے التواء کا شکار رہنے والے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں میڈیا میں آنے والے رپورٹس کافی ہیں کہ شوکت خانم کیلئے دئیے جانے والے چندے بھی ایماندار اعظم پارٹی فنڈز میں استعمال کیاکرتے تھے۔بہت جلد عمران خان کے تمام اے ٹی ایمز سلاخوں کے پیچھے ہوں گے جنہوں نے آٹا، چینی کا بحران پیدا کیا اب ملک میں کھاد کا بحران پیدا کرکے حکمرانوں نے زمینداروں کو نان شبینہ کا محتاج بنادیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں