چیئرمین سینیٹ سے صوبائی وزیر خزانہ نورمحمد دمڑ کی ملاقات،سیاسی صورتحال وبلوچستان کے تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے سینئر صوبائی وزیر خزانہ نورمحمددمڑ نے انکے چیمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ملکی مجوعی سیاسی صورتحال وبلوچستان اور وفاقی حکومت کے تعلقات کو مزید استوار کرنے سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں بلوچستان کیلے قانون سازی اور وفاقی حکومت کی جانب سے جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر خزانہ نے چیرمین سینیٹ کو نئے آنے والے بجٹ کے میں آگاہ کیا۔چیئرمین سینٹ سے وزیر خزانہ کی ہونے والی ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی، سینیٹر منظور خان کاکڑ، سینیٹر عبد القادر بھی موجود تھے۔بعد ازاں سینئر صوبائی وزیر خزانہ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دادی کی انتقال پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں