ڈاکٹر سمرین بلوچ و دیگر رہنمائوں پر ایف آئی آر حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، بی ایس او پجار
خضدار(انتخاب نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن پجار کا پانچواں مرکزی کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت مرکزی چیٸرمین زبیر بلوچ منعقد ہوا ۔
اجلاس کی کارواٸی مرکزی سیکرٹری جنرل نادر بلوچ نے چلاٸی اجلاس سے تنظمی رپورٹس تنظیمی امور ملکی علاقاٸی بین القوامی سیاسی صورت حال سمیت دیگر ایجنڈے زیر بحث رہیں ۔
اجلاس سے مرکزی سینٸر واٸس چیٸرمین بوہیر بلوچ جونیٸر واٸس چیٸرمن گورگین بلوچ سینٸر جواٸنٹ سیکرٹری ابرار بلوچ جونیٸر جواٸنٹ سیکرٹری وکرم بلوچ اراکین سنٹرل کمیٹی نے مندرجہ بالا ایجنڈوں پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوٸیں تنظیم کی اگلی سہ ماہ کے لیے پالیسی مرتب کی ۔
اجلاس سے مقریرین نے خطاب کرتے ہوٸیں کہا کہ دنیا میں چلنے والی حالیہ گریٹ گیم دنیا میں بسنے والے تمام اقوام کے لیے بہت بڑا پش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے اس گریٹ گیم میں عالمی طاقتیں دنیا کے قدرتی وساٸل و گرم پانی پر دست رست کی تک دو میں نظرآرہے ہیں ان انہونی حالات میں بلوچ نوجوان اپنی نظرین بین القوامی سرد جنگ پر مرکوز رکھے تاکہ ان پیچیدہ حالت کا بہتر انداز میں تدارک کرکے مثبت اور مفید حکمت عملی مرتب کرکے اپنی سرزمین و ساحل وساٸل کا دفاع ناگزیر بناسکے۔
اجلاس سے مرکزی چیٸرمین زبیر بلوچ نے خطاب کرتے ہوٸیں مرکزی عہداران و تمام کارکنان کو تاکید کی کہ دوست پہلے سے زیادہ منظم و متحرک ہوجاٸیں کیونکہ موجودہ حالات بلوچ قوم کے لیے پہلے سے ذیادہ خطرناک صورت حال اختیار کرچکے ہیں ایک طرف حکمران بلوچ وساٸل کے دفاع کے بجاٸیں اپنی تجوریاں بھرنےاور اپنے اقاوں کے خوشنودی میں لگے ہوٸیں ہےریکوڈک جیسے میگاپوجیکٹ کو پونے داموں فروخت کیا جارہا ہے تیل گیس سی پیک سمیت تمام میگا پروجیکٹس سے بلوچ قوم کو محروم رکھا جارہا ہے دوسری طرف کھوکھلے نعروں جذباتی دعوں کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کرکے ان کو تعلیم سے دور رکھ کر تشدد کا راستہ اپنانے کی طرف قاٸل کی جارہی ہے ان حالات میں یہ ضروری امر ہیکہ بی ایس او پجار کے کارکنان اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرکے بلوچ نوجوانوں کو اپنے پلیٹ فارم پر منظم کرکے جمہوری علمی شعوری و تشدد سے پاک پرامن و جرات مندانہ جدوجہد کا حصہ بناٸیں تاکہ ہم اپنی سرزمین کا دفاع کرپاٸیں۔۔
اجلاس سے مقریرین نے خطاب کرتے ہوٸیں مطالبہ کیا کہ پاکستان میڈیکل کونسل جلداز جلد اپنی حالیہ دوبارہ ٹیسٹ لینے کی پالیسی کو ختم کرکے طلبإ کا قیمتی وقت برباد ہونے سے بچاٸیں ۔
اجلاس میں خضدار یونیورسٹی کی کلاسس کا تاحال اجرإ نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوٸیں کہا کہ جلد از جلد یونیورسٹی کے کلاسس کااجرإ کیا جاۓ بصورت دیگر اپنے تعلیمی اداروں کی فعالیت کے لیے بی ایس او پجار تحریک چلانے پر مجبور ہوگی ۔
اجلاس سے بی ایس او پجار کے رہنما ڈاکٹر سمرین بلوچ پر ایف آٸی آر کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتےہوٸیں رہنماوں نے کہا کہ ڈاکٹر سمرین بلوچ سمیت و دیگر پر ایف آٸی آر حکومتی بھکلاہٹ ہیں جلداز جلد ایف آٸی آر واپس لی جاٸیں۔۔


