پاکستان مسلم لیگ (ن)اورپیپلزپارٹی دو الگ الگ جماعتیں ہیں،آغاسراج درانی
کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی دو الگ الگ جماعتیں ہیں۔
کراچی میں ہفتہ 19 فروری کو اسپیکرآغاسراج درانی نے نیب کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ صوبائی اسمبلی کا اسپیکر قائم مقام گورنر بھی ہوتاہے،اسپیکر کے گھرکوسب جیل قراردینا آئین میں موجود ہے۔آغاسراج کا کہنا تھا کہ ملک میں دن بہ دن مہنگائی ہورہی ہےجس سےعوام پریشان ہے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ میں ہزاروں افراد شریک ہوں گے۔
سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کے احتجاج سے متعلق انھوں نے کہا کہ اسمبلی کے باہراحتجاج کرنے والوں کے خلاف ایکشن نہیں لوں گا، تاہم احتجاج کرنے والے عدالت جائیں،وہاں سےریلیف ملتاہے، اسمبلی کے باہر احتجاج سے عوام کو تکلیف ہوتی ہے۔
Load/Hide Comments


