مقامی سطح پر تعلیم حاصل کرنا رسک بن چکا ہے، بی ایس او پجار
نال:نال بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار)نال زون کے صدر عمران بلوچ، سینئر نائب صدر یوسف بلوچ، جونئیر نائب صدر مسلم غنی بلوچ، جنرل سیکریٹری منظور بلوچ، سینئر جوائنٹ سیکریٹری حسن بلوچ، جونیئر جوائنٹ سیکریٹری ایم ڈی آزاد، پریس سیکریٹری سنگت سرفراز بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نال کے طلبا کو حقیر سمجھ کر لاوارث نہ سمجھا جائے طلبا قوم کے مستقبل کو سنوارنے میں اہم جز کی حیثیت رکھتے ہیں. موجودہ حلقہ نمائندگان کی تعلیم پر توجہ صفر ہے مقامی سطع پر تعلیم حاصل کرنا رسک بن چکا ہے اداروں میں اساتذہ کی کمی و دیگر سہولیات کا فقدان ہے عوامی نمائندہ سکولوں کی حالت زار سے روح گرداں ہے، تعلیم پر توجہ نہ دینا طلبا و طالبات کو معاشرے کا حصہ ماننے سے انکاری کے مترادف ہے جو کہ قابلِ مذمت عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں پر خصوصی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے اس وقت نال کے طلبا در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں تعلیم کے حصول کیلئے عمر کی بالائی حد سے قبل ذہنی اذیت کا شکار ہوتے ہیں، میٹریکیولیشن تعلیم تک بغیر سائنس ٹیچر کے ڈگریاں ہاتھ میں لیکر انٹری ٹیسٹوں میں مقابلہ کرنے کے قابل نہیں رہتے ہیں مایوسی کا بنیادی وجہ اساتذہ کی بحران اور سہولیات کا فقدان ہے حکمران کی عدم توجہی اور اسکالرشپس سے محروم طلبا کیلئے پڑھنا اور آگے بڑھنا نہایت مشکل کام ہے مشترکہ بیان میں مزید کہا کہ نال کے طلبا خود کو لاوارث نہ سمجھیں ہر ممکن حل کی جانب گامزن ہوکر حصولِ تعلیم کیلئے اپنا جدوجہد جاری رکھیں گے قوم کو محرومیوں سے نکالنے کا واحد ذریعہ علم، ہنر اور شعور ہے۔


