روس میں جنگ مخالف مظاہرے کرنے وا لے1700 سے زائدافراد گرفتار

ماسکو : روسی پولیس نے ملک کے کئی شہروں میں جنگ کے خلاف مظاہرے کرنے وا لے مجموعی طور پر 1700 سے زائدافراد کو گرفتار کر لیا ۔ مقامی شہری حقوق کی تنظیموں کے مطابق بعض گرفتار شدگان کو قانونی مدد مہیا کی گئی ہے۔ یوکرائن پر روسی حملے کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 1700 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ دوسری جانب جمعہ کے روز روس کے ہم سایہ ملک جارجیا میں ہزاروں افراد نے دارالحکومت تبلیسی میں روس کے خلاف پابندیاں نافذ نہ کرنے پر اپنی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں روسی صدر اور روسی حملے کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں