یوکرین, فوجی جوڑے کی میدان جنگ میں شادی کی تصاویر وائرل
روس اور یوکرین کے درمیان 11 روزہ جنگ کے بعد میدان جنگ میں موجود فوجیوں نے شادی کرلی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیف کے دفاع کے لیے تعینات 112 بریگیڈکے لیسیا فلیمونوا اور والیری فلیمونوا نے اتوارکے روز شادی کی۔
نوبیاہتا جوڑے کی تصاویر کیف پوسٹ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی گئی ہیں جس میں وردی میں ملبوس دلہا دلہن کو ہاتھ میں گلدستہ تھامے دیکھا جاسکتاہے۔
شادی کی تقریب یوکرین کی ایک مصروف شاہراہ پر ہوئی جس میں فوجی جوڑے کی شادی میں دستی بموں اور ہتھیاروں سے لیس فوجیوں اور بلٹ پروف جیکٹس پہنے صحافیوں نے شرکت کی۔
Load/Hide Comments


