ایک طرف نوجوانوں کو لاپتہ کیا جارہا ہے دوسری جانب منشیات سے نسل تباہ ہو رہی ہے،سول سوسائٹی تربت

پنجگور(انتخاب نیوز)پنجگور سول سوسائٹی تربت کے کنوینر گلزارِ دوست پنجگور سٹی ایریا میں پہنچ گئے بونسان کے مقام پر سول سوسائٹی سیاسی وسماجی رہنماؤں حق دو تحریک خواتین اور دیگر نے شاندار استقبال کیا اور ریلی کی شکل میں گلزار دوست کا کارواں سی پیک روڈ پر جب چتکان کے علاقے میں پہنچا اس دوران استقبالیہ گلزار دوست کا استقبال کیا گیا اس دوران یعقوب ہوسکی آغا شاہ حسین مالک صالح صمد دھچار ماہ جبیں مائل یونس بلوچ۔ غلام جان ملا فریاد اور دیگر کا خطاب انہون نے کہا کہ ایک طرف نوجوانوں کو لاپتہ کیا جارہا ہے دوسری جانب منشیات سے نوجوان نسل کو تباہ کیا جارہاہے اس دوران سول سوسائٹی تربت کے کنوینر گلزارِ دوست نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور کے سول سوسائٹی عام عوام سیاسی اور سماجی رہنماؤں حق دو تحریک خواتین اور دیگر ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جہنوں نے پنجگور پہنچنے پر استقبال کرکے حوصلہ دیا گلزار دوست نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے تربت سے کوئیٹہ پیدل مارچ کا مقصد۔تمام لاپتہ افراد کی باحفاظت بازیابی منشیات کا خاٹمہ ایف سی کو بلوچستان سے نکالنا اور شاملِ ھے انہوں نے ک احساس انسان کو چیھن کی نیند نہیں دیتا۔ ہم اپنے عوام کی خدمت اور ان ہر قدم پر ساتھ دینا ہے۔ سب سے بڈا مسئلہ لاپتہ افراد کا ہے۔ لاپتہ افراد کو با حفاظت بازیابی ہے۔ دوسرا مسئلہ منشیات کا ہے جوکہ ایک ناسور کی طرح ہے سر عام بک رہا ہے۔۔اس کو بند ہونا چاہئے۔ ایک مسئلہ ایف سی کاہے۔ ہر محلہ گلیوں سکولز کے چھتوں پر موجود ہیں اور لوگوں کے زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں جس کیوجہ سے خواتین کو مشکلات کا سامنے ہیں۔ اس گھر کی حالت دیکھو جس کے بچھے اور بھائی لاپتہ ہیں ہیں۔۔کوئٹہ میں آکر دھرنا میں ساتھ دیں۔۔ لاپتہ افراد کی بازیابی تک جدوجہد جاری رہے گا۔ قربانی دینے کا وقت آگیا ہے۔ عید کیلئے قربانی دینی ہے۔ ایف سی کو بلوچستان سے نکالنا ہیمنشیات کا خاتمہ کرنا ہے تو جدوجہد کی ضرورت ہے۔۔ اپنے لئے سب زندہ ہیں لیکن قوم کیلئے زندہ رہو۔ جو ہمارا ساتھ دے گا وہ لانگ مارچ میں ساتھ نہ دے وہ کوئیٹہ آکر دھرنے میں شامل ہوئے انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف علمائے کرام کو فتویٰ جاری کرنا چاہیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں