سعودی عرب,دہشتگردی میں ملوث 81 مجرمان کو سزائے موت

سعودی عرب میں انتہا پسندگروہوں سے تعلق رکھنے والے 81 مجرمان کو سزائے موت دے دی گئی۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 81 مجرمان کو سزائے موت دی گئی ہے جو کہ داعش اور القاعدہ سمیت غیرملکی ایجنسیوں اور حوثی ملیشیا سے بھی وابستہ تھے، مجرمان میں سعودی اور یمنی شہری شامل ہیں۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سزائے موت پانے والے مجرمان کےخلاف غداری اور دہشت گردی کے سنگین الزامات تھے، مقامی عدالتوں نےٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر مجرمان کو سزائے موت سنائی ہے۔سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ مجرموں نے حکومتی اداروں، عبادت گاہوں اورعوامی مقامات کو نشانہ بنایا جب کہ بعض نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کا قتل کیا، بارودی سرنگوں کی تنصیب، پرتشدد کارروائیاں کے علاوہ ریاستی اداروں کو بھی نقصان پہنچایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں