خضدار، گرینڈ الائنس کا اجلاس، 15 مارچ کو کوئٹہ سیکرٹریٹ کے گھیرائو کا فیصلہ

خضدار (بیورورپورٹ) گرینڈ الائنس خضدار کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت گرینڈ الائنس خضدار کے صدر محمد اسلم نوتانی کررہے تھے. اجلاس میں گرینڈ الائنس کے جنرل سیکرٹری ثنائ اللہ جام ممبران میں کامریڈ مہراللہ قمبرانی، علی احمد شاہوانی، اور عبدالرشید مینگل، شامل تھے،اجلاس میں مشترکہ طورپر فیصلہ کیا گیا کہ 15 تاریخ کو صوبائی قائدین کے فیصلے کے مطابق کوئٹہ سیکرٹریٹ کا گھراو¿ کیا جائے گا،گرینڈ الائنس نے تمام ملازمین سے مطالبہ کیا کہ احتجاجی مظاہرے کے لئے تیاری کریں اور بھرپور شرکت کرکے مزدور دوستی کا ثبوت پیش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں