پی پی اور ن لیگ کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کے لیے اسکروٹنی کمیٹی کی تشکیل نو
اسلام آباد (انتخاب نیوز) الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے اکاﺅنٹ اور اثاثوں کی جانچ پڑتال کے لیے اسکروٹنی کمیٹی کی از سر نوتشکیل کردی ۔ منگل کو الیکشن کمیشن نے چار رکنی اسکروٹنی کمیٹی تشکیل دے دی ،ڈی جی لاءمحمد ارشد اسکروٹنی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن منظور اختر ملک کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ ڈی جی پولیٹیکل فنانس ونگ مسعود اختر شیروانی رکن کمیٹی ہوں گے۔ آڈیٹر جنرل اف پاکستان کے خرم رضا قریشی بھی رکن کمیٹی ہیں، مسعود اختر شیروانی کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے ریٹائرمنٹ پر بطور ڈی جی فنانس ونگ الیکشن کمیشن دوبارہ بھرتی کیا گیا ہے، اسکروٹنی کمیٹی پاکستان مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین ، پاکستان پیپلز پارٹی یا کسی اور سیاسی جماعت کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کرے گی۔
Load/Hide Comments


