اسلام آباد میں قدوس بزنجو اور صادق سنجرانی کی ملاقات
اسلام آباد (انتخاب نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، بی اے پی کے سینیٹرز،اراکین قومی اسمبلی اور وزراء کی اہم بیٹھک۔ وزیر اعلیٰ کی صوبائی وزیر عبدالرشید بلوچ اور پارلیمانی سیکرٹری محمد خان طور اتمانخیل کے ہمراہ چیئرمین سینیٹ کے دفتر آمد۔ بی اے پی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور خان کاکڑ، سینیٹر آغا عمر احمد زئی بھی موجود۔ ملاقات میں ملک و صوبے کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بی اے پی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے جلد انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا۔
Load/Hide Comments


