شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں، ضیا لانگو

کوئٹہ (انتخاب نیوز)مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ہدایت کی ہے کہ شہر میں تمام سرکاری تنصیبات، مساجد و امام بارگاہوں کیلئے سیکورٹی کے سخت اقداما ت کو یقینی بنایا جائے، اہم عمارات اسکولز اور شاپنگ مالز میں سیکیورٹی اور موثر نگرانی کے عمل کو یقینی بنایا جائے، تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے مؤثر نگرانی کے لیے مربوط روابط کو یقینی بنا کر سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت بنائیں،موجودہ صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں