لاپتہ صحافی غلام فاروق کو فوری منظر عام پر لایا جائے، ڈھار پریس کلب

ڈھاڈر (انتخاب نیوز) پریس کلب ڈھاڈر بولان کے ترجمان نے مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہفتے سے لاپتا صحافی غلام فاروق کو فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ صحافی سی ٹی ڈی کوئٹہ کی تحویل میں ہے اگر صحافی پر کوئی جرم ہے تو ان کو عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ حقائق سے عوام اور صحافی برادری باخبر رہیںپریس کلب ڈھاڈر قانون اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا احترام کرتی ہے اگر صحافی غلام فاروق پر کیسز ہیں تو ان کو منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے اس طرح انکو لاپتہ کرنا صحافتی حلقوں کی بے چینی میں اضافہ کررہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں