ہمارے پاس 175 ارکان ہیں، عمران خان کو آج استعفا دے دینا چاہیے، فضل الرحمن

اسلام آباد (انتخاب نیوز) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے عدم اعتماد تحریک میں ساتھ دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، ساڑھے تین سال پہلے جس ڈرامے کا آغاز ہوا، اس کا ڈراپ سین ہوگیا، جھوٹ کی سیاست کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ جن دوستوں نے اب تک فیصلہ نہیں کیا، وہ قومی دھارے میں شامل ہوں، ہمارے سامنے چیلنجز ہیں، آگے بھی یکجہتی اور تعاون کی ضرورت ہوگی، اب سب عمران خان کے ہاتھ سے نکل چکا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کو آج استعفا دے دینا چاہیے، ہمارے پاس ارکان کی تعداد 175 ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامے مت کرو خط آیا ہے، دھمکی دی ہے، آپ کی حیثیت وہ نہیں کہ امریکا یا کوئی دھمکی دے، تم ہو کیا چیز جو وہ تمھارے لیول پر آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں