سپریم کورٹ میں تحریک عدم اعتمادپرازخود نوٹس کی سماعت کچھ دیر میں ہوگی
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے ملک کی موجودہ صورتحال پر ازخودنوٹس کی سماعت 5 بجے ہونے کا امکان ہےڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو بغیر ووٹنگ کے مسترد کیے جانے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال کے بعد چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ازخود نوٹس لیا۔چیف جسٹس سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں اور ازخود نوٹس کی سماعت کچھ دیر میں ہونے کا امکان ہے۔جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس محمد علی مظہر سپریم کورٹ پہنچے ہیں۔
Load/Hide Comments


