وزیراعظم عمران خان کی 2 اہم ملکی شخصیات سے ملاقات کا انکشاف

برطانوی خبر رساں ایجنسی (رائٹرز) کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے عمران خان اور 2 اہم ملکی شخصیات کی ملاقات ہفتہ یعنی آج ہوئی۔وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں موجود ہے اور اس پر آج ووٹنگ ہونی ہے، اس تناظر میں اس ملاقات کو اہم قرار دیا جارہا ہے۔رائٹرز کے مطابق اس ملاقات سے واقف دو ذرائع نے ملاقات کی تصدیق کی ہے تاہم ملاقات کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر آج وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم وزیراعظم عمران خان نے خود اس خبر کی تردید کردی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں