زکوٰۃ فنڈ میں بلوچستان کا حصہ5فیصد ہے

کوئٹہ:آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی)رپورٹ کے مطابق زکوٰۃ فنڈ کی تقسیم میں بلوچستان کا حصہ 5فیصد ہے دیگر صوبوں سے بھی کم رہا رپورٹ کے مطابق اے جی پی بلوچستان کا زکوٰۃ فنڈز کی تقسیم میں بلوچستان کا حصہ دیگر صوبوں سے کم ہے اس فنڈ میں سے اسلام آباد کا حصہ 35فیصد فاٹا کا 46فیصد اور گلگت بلتستان کا 19فیصد ہے رپورٹ کے مطابق دیگر 93فیصد زکوٰۃ فنڈز کو صوبوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے جن میں 87فیصد فنڈ پنجاب،24فیصد سندھ،14فیصد خیبر پختونخوا اور 5فیصد بلوچستان کو دیئے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں