میرپورخاص میں پانی کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

میرپورخاص (انتخاب نیوز) ٹنڈو جان محمد کے 14 وارڈوں میں گذشتہ کئی ماہ سے پینے کے پانی کا شدید ترین بحران برقرار ہے، مساجد اور تعلیمی اداروں میں پانی ناپید ہوچکا جس کے باعث بعض علاقے کربلا کا منظر پیش کررہے ہیں، روزے کی حالت میں لوگ پانی کی تلاش میں سرگرداں ہیں، چھوٹے بچے، خواتین اور ضعیف العمر افراد کین، بالٹیاں اُٹھائے پانی کیلیے دربدر کی ٹھوکریں کھاتے پھر رہے ہیں جبکہ متوسط طبقہ پینے کا پانی مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہےں، دوسری جانب ٹینکر مافیا بھی عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھانے کیلیے سرگرم ہوچکا ہے۔ عوامی حلقوں نے احتجاجی مظاہرے کے دوران ڈپٹی کمشنر میرپور خاص سے فوری نوٹس لینے، واٹر سپلائی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پانی کی قلت کے فوری خاتمے کیلیے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں