سرفراز احمد KPL میں کوٹلی لائنز ٹیم کی قیادت کریں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی کشمیر پریمیئر لیگ سے منسلک ہوگئے۔سرفراز احمد کو کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن میں کوٹلی لائنز کا کپتان بنایا گیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کشمیر پریمیئر لیگ کےڈائریکٹر آپریشنز بن گئے ہیں،راشد لطیف کا کہنا تھا کہ لیگ کو جوائن کرنے کا مقصد نوجوان کرکٹرز کو سامنے لاکر انہیں خود کو منوانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
Load/Hide Comments