بلوچستان، کورونا ٹیسٹ رپورٹس تاخیر کا شکار، مریض کو دو ہفتے کے بعد آگاہ کرنے کا انکشاف
کوئٹہ:بلوچستان میں کوروناوائرس کے ٹیسٹ رپورٹس تاخیر کا شکار ہونے لگے کوروناکے شعبے میں ٹیسٹ سیمپلز دینے والے افراد کو 2 ہفتے انتظار کرنا پڑ رہا ہے اور رپورٹ مثبت آنے والوں کو 2 ہفتے بعد آئیسولیشن میں جانے کا مشورہ دیا جارہا ہے، کوروناوائرس میں مبتلا مریض کے مطابق 2 ہفتے قبل کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ سیمپلز جمع کرائے اس دوران دوست احباب سے میل ملاپ اور بازار میں آنے جانے کا سلسلہ جاری رہا تاہم گزشتہ روز موبائل پر میسج کے ذریعے اطلاع دی گئی کہ آپکا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس سے اہل خانہ اور دوست احباب کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا عوامی حلقوں کے مطابق بلوچستان اور بلخصوص کوئٹہ شہر کی لاک ڈان کی ابتر صورتحال سے حکومت کی کوروناوائرس کے تدارک سے متعلق غیر سنجیدگی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں ہیلتھ مشینری کی سخت قلت ہے حکومت بلوچستان کو فلفور لیبارٹریز کی استعداد بڑھانے کی اشد ضرورت ہے حالت یہ کہ ہسپتالوں میں ہمارے پاس ابھی تک وینٹی لیٹرز نہیں پہنچے پرانے چلنے کے قابل نہیں ہیں دو ماہ سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے کورونا وائرس سے بچا اور اس حوالے سے محکمہ صحت کی جانب کی جانے والی تیاریوں کے دعووں کو لیکن محکمہ کی حالت نہیں بدلی عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لیبارٹریز میں ٹیسٹنگ کے عمل کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ مکمل لاک ڈاون کو عملی جامعہ پہنایا جائے۔