اٹھارویں ترمیم کے دفاع کیلئے اپوزیشن متحد ہے، قمرزمان کائرہ

اوکاڑہ :پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ اٹھارویں ترمیم نے صوبوں کے عوام کو اپنی مرضی سے جینے کا حق دیامگرموجودہ حکمران وہ حق چھیننے کے درپے ہیں لیکن اپوزیشن صوبوں کے عوام کے حقوق کی محافظ ثابت ہوگی۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا قمرزمان کائرہ نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم پیپلز پارٹی کی حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں کے باہمی اتفاق سے منظور کیا تھا جو آئین کاحصہ بن چکی جس کا مقصد صوبوں کو مالی و انتظامی اختیارات دینا تھا تاکہ صوبوں کے عوام اپنی مرضی سے اپنے وسائل استعمال کرسکیں انہوں نے کہا کہ اس ترمیم کے ذریعہ 1973ء کے آئین میں آمروں کی طرف سے کی گئیں ترامیم کا خاتمہ کیا گیا جو جمہوریت کی اصل شکل بحال کرنے کا بڑاا قدام تھا قمرزمان کائرہ نے کہا کہ اب حکومت اٹھارویں ترمیم کے ذریعہ دئیے گئے صوبوں کے حقوق اور اختیارات ختم کرنے کیلئے پر تول رہی ہے لیکن اپوزیشن جماعتیں ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گی کیونکہ اٹھارویں ترمیم کے دفاع کیلئے تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں