آل پارٹیز کیچ کا اجلاس،خالد ولید سیفی نیا کنوینر مقرر،منظور بلوچ کے انتقال پر اظہار افسوس

تربت ،آل پارٹیز کیچ کا اجلاس اتحاد کے کنونیر خلیل احمد تگرانی کے زیر صدارت بی این پی عوامی کے سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا، تمام سیاسی جماعتوں اور دیگر تنظیموں کے نماہندے اجلاس میں شرکت رہے ، اجلاس نے بی این پی کے رہنماء چیرمین منظور بلوچ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوۓ منظور بلوچ کے بے وقت انتقال کو بلوچ سیاست کے لیئے نقصان سے تعبیر کیا اور چیرمین منظور بلوچ کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے انکے سیاسی جدوجہد و قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کی، اجلاس نے سیاسی صورتحال اور اتحاد کے تنظیمی امُور پر سیر حاصل بحث مباحثہ کرکے اس ضمن میں متعدد اھم فیصلے کیئے۔ اجلاس نے تربت میں کرونا واہرس کے پھیلاؤ پر گہرے تشویش کا اظہار کیا اور اس امر پر صوبائ حکومت پر سخت تنقید کی کہ تین مہینہ گزرنے کے باوجود صوبائی حکومت مکران ڈویژن کے ہیڈکوارٹر تربت میں کرونا کی ٹیسٹنگ سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے جو کہ انکی جانب سے عوام کے جان اور صحت کے معاملہ پر عدم دلچسپی اور لاتعلقی کا واضع ثبوت ہے۔ اجلاس نے کہا کہ صوبائ حکومت کی عدم دلچسپی اور نااہلی کے پیش نظر یہ خدشہ جنم لے رہا ہے کہ کرونا کو لیکر تربت کسی بڑے انسانی المیہ کا شکار نہ بو، اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت فوری طور پر تربت میں کرونا ٹیسنگ کی سہولت فراہم کرۓ،
اجلاس نے اتحاد کے ضابطہ اخلاق پر مباحثہ کرکے اسے حتمی شکل دی جبکہ کنونیر شپ کی معیاد پورا ہونے پر اتفاق راۓ سے جے یو آئ کے رہنماء خالد ولید سیفی کو آل پارٹیز کیچ کا نیا کنونیر مقرر کیا۔ اتحاد کے نۓ کنونیر خالد ولید سیفی نے انُ پر اعتماد کرکے قیادت سونپنے پر تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انکی کوشش اور کاوش ہوگی کہ وہ آل پارٹیز کیچ کو پہلے سے زیادہ متعرک و منظم بناکر علاقے کے عوامی اور قومی ایشوز اور مساہل کے حل کے لیئے صداۓ احتجاج بلند کریں، کنونیر خالد ولید سیفی نے اتحاد میں شامل تمام جماعتوں اور تنظیموں سے کہا کہ وہ انکی قوت ہیں جبکہ میری کوشش ہوگی کہ اپنے اس قوت کو زیادہ منظم اور پرُاثر کریں، آل پارٹیز کا اگلا اجلاس جلد بلاکر دیگر معاملات پر مباحثہ کرکے فیصلے کیئے جاہینگے.

اپنا تبصرہ بھیجیں