کیچ، انتخابی عمل کے دوران بم حملوں کی اطلاعات

تربت(انتخاب نیوز) ضلع کیط میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کے دوران مختلف علاقوں میں بم حملوں کی اطلاعات، تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے ڈنگ میں پولنگ سٹیشن کے قریب بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں ہوا اسی طرح گرلز ہائی سکول ڈنگ کے قریب بھی دستی بم کا دھماکہ ہوا علاقہ ازیں کیچ کے علاقے کہدہ یوسف محلہ کی پونگ اسٹیشن پر ایک حملہ ناکام ہوا،خیال رہے آج بلوچستان میں کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں