پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 560 کیسز اور 12اموات

لاہور: پنجاب میں پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 560 کیسز اور 12 اموات سامنے آگئیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے بتایا کہ صوبے میں ان نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد 8693 ہوگئی۔ان کیسز کی تفصیل بتاتے ہوئے انہون نے کہا کہ زائرین سینٹر سے 768، رائے ونڈ سے منسلک 1926، 86 قیدی اور 5 ہزار 917 عام شہریوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ترجمان کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 12 اموات ہوئی جس سے مجموعی تعداد 156 ہوگئی جبکہ 25 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں