کورونا وائرس: ملک میں 22 ہزار 823 متاثرین، صحتیاب افراد کی تعداد 6ہزار سے زائد

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور نئے کیسز کےبعد ملک میں مجموعی طور پر متاثر 22823 تک پہنچ گئے جبکہ 526 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔پاکستان میں وائرس کا پھیلاؤ اس تیزی سے جاری ہے کہ وہ دنیا کے ان 25 ممالک میں شامل ہوگیا جو اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔اگرچہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس تقریباً ڈھائی ماہ قبل 26 فروری کو سامنے آیا تاہم ابتدائی ایک ماہ میں کیسز کی تعداد میں اس حد تک تیزی نہیں دیکھی گئی۔تاہم بعد ازاں وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی دیکھنے میں آئی اور مارچ کے آخری چندھ روز اور پورے ماہ اپریل میں نہ صرف کیسز کی تعداد بڑھی بلکہ اموات میں بھی کافی اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں