وڈیرہ عبدالخالق موسیانی کی زہری میں تدفین

زہری(نامہ نگار) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر وڈیرہ عبدالخالق موسیانی مختصر علالت کے باعث انتقال کر گئے مرحوم کی انتقال کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اطلاع ملتے ہی جھالاوان اور بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بڑی تعدادمیں لوگ زہری پہنچ گئے مرحوم کی نماز جنازہ پیر طریقت سید صبغت اللہ شاہ قادرہ نے پڑھائی جس میں ایم پی اےیر یونس عزیز زہری سابق ایم این اے مولانا قمرالدین،ڈی جی لوکل گورنمنٹ میر ظفر عزیززہری ،سردار علی محمد خان قلندرانی،سردار زادہ یوسف علی خان قلندرانی’آغا حفظ الرحمان شاہ،منیر احمد موسیانی،میجر محمد رحیم زہری،سردار زادہ بشیر احمد موسیانی،محمد عالم بلوچ،و ہزارورں کی تعداد میں قبائلی سیاسی ،سماجی و اہلیان علاقے نے شرکت کی ،نماز جنازہ کے بعد ان کوان کےآبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا،وڈیرہ عبدالخالق موسیانی جمعیت علماءاسلام کے اہم رہنماوں میں شمار ہوتے تھے اورجھالاوان کے اہم قبائلی شخصیت تھے’انہوں نے1997 کے الیکشن میں زہری کی صوبائی اسمبلی نشتسے نواب ثناءاللہ خان زہری کو شکست دیکر صوبائی وزیر بنے تھےاسکے علاوہ2018 کے عام انتخابات میں بھی نواب ثناءاللہ خان زہری کے مدمقابل تھےسخت مقابلےکے بعد18 ووٹوں سےشکست ہوئی تھی،مرحوم کی وفات پر بی این پی کےسربراہ رکن قومی اسمبلی سرداراخترجان،مینگل سابق وزیر اعلئ نواب ثناءاللہ خان زہری، بی این پی عوامی کےقائدمیراسراراللہ زہری،میر شفیق الرحمان مینگل،میر یونس عزیز زہری،و دیگررہنمااپنے الگ الگ پیغامات میں شدید دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی رحلت کو جھالاوان اور بلوچستان کےلیے اہم نقصان قرار دیکر مرحوم کی مغفرت کی مغفرت اور لواحقین کی صبر کے لیے دعا کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں