کراچی، رکشہ اور بسوں کے کرایوں میں اضافہ، مسافر پریشان

کراچی (انتخاب نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد انٹر سٹی، انٹرا سٹی بسوں اور رکشوں کے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد رکشے میں کچھ فاصلے پر بھی ڈیڑھ سو روپے کرایا وصول کیا جارہا ہے۔ رکشہ ڈرائیورز کا مو¿قف ہے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے سواریوں میں کمی ہوئی ہے اور مسافر کرایہ کم کرنے پر اصرار کررہے ہیں۔ دوسری جانب انٹرسٹی بس کرائے میں 100 سے ڈیڑھ سو روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں چلنے والی بسوں اور کوچوں نے کرائے میں 15سے 20 روپے اضافہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزحکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جس کے بعد پیٹرول ملکی تاریخ میں پہلی بار 200 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں