کوئٹہ، سرحدی علاقوں سے آٹا کی افغانستان اسمگلنگ، قیمت میں اضافہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نوشکی سے بڑے پیمانے پر آٹا افغانستان اسمگل ہو رہا ہے دن دھاڑے زمیباد اور پک اپ گاڑیوں کے ذریعے آٹا اور گندم افغانستان اسمگل کیا جارہا ہے لیکن ضلعی انتظامیہ اور اداروں کے طرف سے آٹے کی سمگلنگ روکنے کے لیے کوئی ایکشن نہ لینا سوالیہ نشان ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام پہلے معاشی مشکلات اور مصائب سے دوچار ہیں آٹے کی سمگلنگ کی وجہ آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے آگر ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں نے آٹے کی اسمگلنگ کے روک تھام پر فوری توجہ نہیں دی تو معاشی صورت حال انتہائی سنگین صورت اختیار کر سکتی جو کسی طرح بھی ملک اور قوم کے مفاد میں بہتر نہیں اگر ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں نے آٹے کی اسمگلنگ کے تدارک پر توجہ نہیں دی تو عوام مجبور ہو کر قانون ہاتھ میں لینے پر مجبور ہو سکتے نوشکی کے عوامی سماجی حلقوں نے توقع ظاہر کی ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی ادارے آٹے کی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کو معاشی بحران سے بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرینگے نوشکی کے علاہ چاغی چمن اور بادینی اور پاک افغان سرحدی علاقوں سے آٹے اور گندم کی اسمگلنگ ہو رہی ہے عوام کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ آٹے اور گندم کی اسمگلنگ کے خلاف آواز بلند کریں ا ور اس عمل کا حصہ بننے سے گریز کریں عوامی حلقوں نے سیاسی جماعت اور رہنماں کی جانب سے سمگلنگ کے خلاف خاموشی اختیار کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں