امریکہ،کرونا پر تحقیق کرنے والے چینی پروفیسر گولی ماردی گئی

واشنگٹن:امریکی ریاست پنسلوانیا میں کووڈ19 پرمؤثر تحقیق کرنے والے یونیورسٹی آف پیٹسبرگ کے چینی نڑاد پروفیسر کو قتل کردیا گیا۔امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیٹسبرگ یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ پروفیسر کووڈ19 پر نتیجہ خیز تحقیق کررہے تھے لیکن انہیں گولی مار دی گئی۔پولیس کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر بنگ لیو کو ٹاؤن ہاؤس میں سر، گردن اور دھڑ پر گولی لگنے کے باعث زخمی حالت میں پائے گئے۔تفتیش کاروں کے مطابق ایک اورنامعلوم شخص کو ان کی کار میں مردہ پایا گیا ہے اور ان کا خیال ہے اسی شخص نے ہی کار میں آکر خودکشی کرنے سے پہلے لیو کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔پولیس کا ماننا ہے کہ دونوں افراد ایک دوسرے کو جانتے تھے لیکن اس بات کے بہت کم امکانات ہیں کہ لیو کو چینی نڑاد ہونے پر قتل کیا گیا۔یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بنگ لیو کی ناگہانی موت نے غمگین کردیا ہے جو ایک بہترین محقق اور یونیورسٹی کے ہونہار طالب علم تھے۔لیو کے اہل خانہ سے تعزیت کرتیہوئے بیان میں کہا گیا کہ یونیورسٹی لیو کے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھیوں سے اس مشکل وقت میں ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔مقتول کے یونیورسٹی میں شعبے کے ساتھیوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘بنگ لیو ایس اے آر ایس-سی او وی-2 انفیکشن اور اس کے اثرات کو سمجھنے سے متعلق بامعنی نتائج حاصل کیے تھے’۔پیٹسبرگ یونیورسٹی کے اسکول آف میڈیسن کے اراکین کا کہنا تھا کہ مقتول غیرمعمولی محقق اور نگران تھے۔اسکول آف میڈیسن کے اراکین نے عہد کیا کہ وہ بنگ لیو کی تحقیق کو مکمل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں