وفاقی بجٹ میں امیر طبقے پر ٹیکسوں کو بڑھا دیا گیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) نئے وفاقی بجٹ میں امیر طبقے پر ٹیکسوں کو بڑھایا گیا ہے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ٹیکس کا بوجھ غریب سے امیر کی طرح منتقل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تمام افراد بشمول کمپنیوں اور اے او پیز جن کی سالانہ آمدن 30 کروڑ روپے یا اس سے زائد ہو، ان پر 2 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نان فائلرز کے لیے ٹیکس کی شرح کو 100 فیصد سے بڑھا کر 200 فیصد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں