بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 12 اور 13 جون کو بارش کاامکان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان میں مغربی ہوائیں داخل ہوچکی ہیں بارکھان میں موسلادھار بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 12اور13جون کو بارش ہونے کاامکان جس سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگی جن اضلاع میں بارش کی پیشنگوئی کی گئی ان میں ہرنائی ،ڈیرہ بگٹی،رکنی،کوہلو، بارکھان،زیارت قلعہ عبداللہ کے علاقے شامل ہیںخضدار ،سبی،بیلہ،چاغی اور خاران کے علاقوں میں گھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگی اس وقت ملک بھر میں بارشوں کی اشد ضرورت ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں