امریکہ میں فائرنگ واقعات کا سلسلہ جاری مزید تین افراد ہلاک چار زخمی

واشنگٹن / نیو یارک /(آئی این پی)امریکہ میں ہونے والی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ریاست انڈیانا کے شہر گیری Gary میں فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق، رپورٹ ملنے تک نہ تو فائرنگ کی وجہ سامنے آئی اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔خبر ایجنسی کے مطابق، پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مسلح فرد یا افراد کی شناخت کی کوشش کر رہی ہے۔پچھلے چند ہفتوں کے دوران امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں 38 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن سمیت مختلف شہروں میں ہفتہ کے روز عوام نے وسیع پیمانے پر مظاہرے کر کے اسلحہ رکھنے کی آزادی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔ یہ مظاہرے ایسی حالت میں کئے گئے ہیں کہ اس سے قبل اسلحہ رکھنے کی آزادی کی حمایت میں مظاہرہ ہوا تھا۔امریکہ میں رائج گن کلچر کے باعث سالانہ کئی ہزار افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔ امریکہ کے قانون ساز ادارے طاقتور اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے تاحال، گن کنٹرول قوانین وضع کرنے سے قاصر رہے ہیں۔دوسری جانب امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن سمیت مختلف شہروں میں لوگوں نے وسیع پیمانے پر مظاہرے کر کے اسلحہ رکھنے کی آزادی پر پابندی لگائے جانے کا مطالبہ کیا۔ یہ مظاہرے ایسی حالت میں کئے گئے ہیں کہ اس سے قبل اسلحہ رکھنے کی آزادی کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں لوگ مسلح افراد کی فائرنگ میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔امریکہ میں گن کلچر کے سبب اس طرح کے واقعات روزمرہ کا معمول سمجھے جاتے ہیں۔امریکہ کو ان دنوں تشدد، اغوا برائے تاوان اور مسلح حملوں کا سامنا ہے اور سالانہ ہزاروں افراد فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق، ڈھائی سے تین کروڑ تک ہتھیار امریکی سماج میں گردش کر رہے ہیں یعنی ہر شخص کے پاس کوئی نہ کوئی آتشیں ہتھیار موجود ہے۔اسلحہ ساز فیکٹریوں کی طاقتور لابی کے اثرورسوخ کی وجہ سے کوئی بھی حکومت امریکہ میں گن کنٹرول قوانین سخت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔اسلحے رکھنے کی آزادی کی مخالفت میں یہ مظاہرے ایسی حالت میں کئے گئے کہ اس سے قبل اسلحے رکھنے کی آزادی کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کئے گئے۔ہفتے کو احتجاج کرنے والے لوگوں نے ‘ا?ئی وانٹ فریڈم فرام گیٹنگ شاٹ (مجھے بندوق خریدنے کی ا?زادی چاہیے)ِ کے نعرے بھی لگائے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے اس احتجاج کی حمایت کی اورامریکی کانگریس سے سلامتی کے حوالے سے ایک عام قانون پاس کرنے کا مطالبہ کیا۔قابل ذکر ہے کہ چوبیس مئی کو ٹیکساس کے ایک پرائمری اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں انیس بچوں سمیت دو اساتذہ ہلاک ہوگئے تھے۔اس کے علاوہ نیویارک بفیلو میں ایک سپر مارکیٹ میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں دس افراد ہلاک ہوئے تھے اور یہ تمام سیاہ فام تھے۔ یہاں کی پولیس نے اسے ‘نفرت پر مبنی جرم’ قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں