کوئٹہ، گزشتہ روز اسپن کاریز سے کوئلہ کان کے 4 ملازمین کے اغواء کا مقدمہ درج

کوئٹہ (انتخاب نیوز)صوبائی ادارلحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے سپین کاریز میں کوئلہ کان سے اغواء ہونے واالے 4ملازمین اب تک بازیاب نہ ہوسکے اغوا ہونے والوں میں 2 انجینئر زسمیت کوئلہ کے کان کے 4ملازمین شامل ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب اغوا ہونے والے ملازمین میں 2انجینئر زاور 2کانکن شامل ہیں جس میں مائنگ انجینئر شیر بہادر سکنہ چکوال، مائنگ انجینئر مہران خان سکنہ صوابی، سٹور کیپر سلطان سکنہ مظفرآباد،وقاص خزر سکنہ چکوال ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمین کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ہنہ اوڑک میں درج کیا گیا ہے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں