بغداد ایئرپورٹ پر 3 راکٹ فائر،جانی نقصان نہیں ہوا

بغداد:عراق میں بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی حدود میں 3 کاتیوشا راکٹ فائرکیے گئے جن سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، یہ بات عراقی فوج نے بدھ کے روز بتائی۔عراق کی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ سے منسلک میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا کہ حملے کے بعد عراقی سیکورٹی فورسز نے ہوائی اڈے کے آس پاس صبح کے وقت ایک تلاشی مہم شروع کی جس کے دوران مغربی بغداد کے البکریہ محلے سے ٹائمر ڈیوائس والا راکٹ لانچر ملا۔کسی گروہ نے ابھی تک ایئرپورٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔عسکریت پسند گروپوں نے عراق کے مختلف علاقوں میں امریکی فوجیوں کے ٹھکانوں کے ساتھ ساتھ وسطی بغداد میں بھاری مضبوط قلعہ گرین زون پر بھی اکثر حملے کرتے رہتے ہیں۔داعش کیخلاف لڑائی میں عراقی فورسز کی حمایت کیلئے بنیادی طور پر تربیتی اور مشاورتی مقاصد کی خاطر تقریبا 5 ہزار امریکی فوجیوں کو عراق میں تعینات کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں